ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور پُل سے ندی میں چھلانگ لگاکرایک شخص نے کی خود کشی

کنداپور پُل سے ندی میں چھلانگ لگاکرایک شخص نے کی خود کشی

Mon, 27 Jan 2020 12:46:39    S.O. News Service

کنداپور27/جنوری (ایس او نیوز) اتوا کی شام5بجے قریب کنداپور کے قریب واقع پنچاگنگاولی ندی کے پُل پر سے کے جی گنیش (45سال) نے ندی میں چھلانگ لگادی تھی۔ آج صبح میں گنیش کی لاش بوگڈی کاڈو،ہیماڈی کے علاقے میں ندی سے برآمد ہوئی ہے۔

 گنیش کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ ممبئی میں ہوٹل کا بزنس چلارہا تھا اور کاروباری طور پر بہت کامیاب تھا۔ مگر پچھلے کچھ عرصے سے وہ ذہنی تناؤ اور افسردگی کاشکار ہوگیا تھا اس لئے اپنے آبائی گاؤں لوٹ آیا تھا۔اتوار کی شام کو وہ ایک آٹو رکشہ میں بیٹھ کر ندی کے پل پر پہنچا۔ پھر اپنا آدھار کارڈ اور پرس پل کے کنارے پر رکھنے کے بعد اس نے ندی میں چھلانگ دی۔ وہاں پر موجود لوگوں نے فوری طور پر مقامی افراد اور فائر بریگیڈ کے عملے نے کل دیر شام تک ندی میں اسے تلاش کرنے کی کوشش کی مگر ناکام رہے تھے۔

 گنیش اپنے بیوی اور دو بچوں کے ساتھ نہایت پرسکون زندگی گزاررہا تھا، اس کے بعد بھی اس نے کس وجہ سے اپنی جان دینے کا فیصلہ کیا اس بارے میں کوئی جانکار ی تاحال نہیں ملی ہے۔


Share: